اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیریوں سے حق خود ارادیت کے وعدے کو آج 73 برس بیت گئے ، آج پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں ۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیر میں آزاد انہ اور منصفانہ رائے شماری کی ضمانت دی، یوم حق خود رادیت منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام سے کیے وعدے کی جانب دلانا ہے، اقوام متحدہ کی نگرانی میں جموں و کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کی جائے۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو دہرے لاک ڈاون کا سامنا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے وعدے کو 73 سال ہو گئے ہیں ، 7عشروں میں کشمیریوں کی 3 نسلوں کو بھارتی غاصب فورسز کے ہاتھوں مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے ان سے کئے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں۔