• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نجی سکولز سیل کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو اہم حکم جاری کر دیا

Jan 5, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی سکولز کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روکتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کرلیا۔نجی سکولز کے وکیل نے کہا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی اسکولز اور 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، اب سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے، سپریم کورٹ نے نجی سکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔
والدین کے وکیل نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر سکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بفیر سخت حکم جاری کیا گیا۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔