• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گلوکارہ آئمہ بیگ آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو سامنے آگئی

Jan 5, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ایک لائیو کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

گلوکارہ سٹیج پر فلم طیفا ان ٹربل کا گانا آئٹم نمبر پرفارم کر رہی تھیں۔ اسی دوران وہ سٹیج کے انتہائی کنارے کے قریب چلی گئیں۔ جس وقت آئمہ بیگ گانا گا رہی تھیں اسی وقت سٹیج پر رکھی مشین سے شعلہ بلند ہوا اور گلوکارہ کا چہرہ جلنے سے بال بال بچ گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ گلوکارہ کے بال بال بچنے پر شکر ادا کر رہے ہیں۔