• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی اداکار فرحان اختر نے دوسری شادی کی تیاری پکڑ لی

Jan 5, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے دوسری شادی کی تیاری پکڑ لی ۔

بھارتی میڈ یا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرحان اور شیبانی نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی شادی رواں سال مارچ میں طے ہے،دونوں قریبی دوست ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جوڑے نے اپنی شادی کیلئے ممبئی کا فائیو سٹار ہوٹل بک کرادیا جبکہ ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد شادی میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرحان اور شیبانی نے شادی پر پہننے کیلئے ملبوسات بھی طے کرلیے ہیں اور وہ اس دن سبیا ساچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے پہنیں گے۔خیال رہے کہ فرحان اختر پہلی شادی 17 سال بعد 2017 میں ختم ہوئی تھی، انہوں نے نامور ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا کو طلاق دی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔