بیجنگ (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کااظہارکیااورپاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے کی خواہش کااظہارکیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگوہوئی،چائنہ گیژوبہ گروپ چائنہ انرجی انجینئرنگ گروپ کا اہم ممبر ہے ،چائنہ گیژوبہ گروپ 100 سے زائد ممالک کے ساتھ توانائی معاہدوں پر کام کررہا ہے ،چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کااظہارکیا،چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے کی خواہش کااظہارکیا، وزیراعظم سے لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے سی ای اواوراوریئنٹ ہولڈلنگز گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین آف بورڈ نے بھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیاراور وزیرریلوے شیخ رشید موجودتھے،مشیر تجارت ،معاون خصوصی ندیم بابر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی ملاقاتوں میں شریک ہوئے