اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے آج پشاور کی کرمنل اپیلیں ختم ہو گئی ہیں اور اب اگلا ٹارگٹ لاہور ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وڈیو لنک کے ذریعے پشاور رجسٹری کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آج پشاور کی کرمنل اپیلیں ختم ہوگئی ہیں، کراچی اور کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی صفر ہوگئی تھیں، یہ سب اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور تمام لوگوں کے تعاون سے ممکن ہواہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اگلا ٹارگٹ لاہور ہے، انشاءاللہ 7 سے 10 دن میں لاہورکی کرمنل اپیلیں بھی صفر ہوجائیں گی۔