• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک

Jan 6, 2022

کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دنوں کے دوران شدید برف باری ہوئی۔افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔افغان حکومت نے شدید بارش وبرفباری کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔