ممبئی(نمائندہ خصوصی )بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے لباس سے متعلق گفتگو کی۔
کترینہ نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو میں شرکت کے دوران جھانوی کے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ۔دورانِ شو نیہا نے کترینہ سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو جم میں بہت زیادہ چھوٹا لباس پہنتی ہیں؟ اس پر کترینہ نے جھانوی کپور کے جم میں پہنے جانے والے چھوٹے لباس پر تشویش کا اظہار کیا۔کترینہ نے جھانوی اور اپنے جم میں گزارے گئے وقت پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس لباس کو اوور دی ٹاپ تو نہیں کہیں گے لیکن مجھے جھانوی کے بہت اور بہت ہی زیادہ چھوٹے شارٹس پر تشویش ہوتی تھی جو کہ وہ جم میں پہنا کرتی تھیں، میں ان کے لیے اکثر فکر مند ہوجایا کرتی تھی۔
کترینہ کیف جھانوی کپور کے چھوٹے لباس پر فکر مند
