• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کنگنارناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا

Jan 7, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا۔
بدھ کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پنجاب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا تھا۔ کنگنا رناوت نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ’’پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی جمہوری طور پر منتخب لیڈر اور 1.4 بلین لوگوں کی آواز ہیں، ان پر حملہ ہر بھارتی شہری اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ پنجاب دہشتگردوں کی کاروائیوں کا گڑھ بنتا جارہا ہے اگر ہم نے انہیں یہیں نہیں روکا تو قوم کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔