بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)آنکھیں ہزار نعمت ہیں فری آنکھوں کا اپریشن غریب اور مستحق افراد کو نئی دنیا دینے سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار ملک اقبال ڈھاوا نے اپنے گھر پر آنکھوں کے فری آئی کیمپ لگانے کے موقع پر کیا انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیر خوراک ایم پی سٹی بہاولپور سمیع اللہ چوہدری کے خصوصی تعاون سے اپنے ڈھاوا ہاوس گلبرک کالونی پر غریب اور مستحق افراد کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا ماہر امراض چشم ڈاکٹروں نے آنکھوں کے فری چیک اپ کے ساتھ فری آپریشن بھی کیے انہوں نے کہا غریب اور مستحق افراد کی آنکھوں کاآپریشن کسی پہاڑ سے کم نہیں ہوتا فری آئی کیمپ میں ایسے افراد کی آنکھوں کا چیک اپ اور فری اپریشن کروا کر ان کو نئی دنیا سے روشناس کرنا ہے انکا مزید کہنا تھا فری آئی کیمپ سے مستفید ہونے والے افراد میرے لیے آخرت کی پونجی ہیں اس موقع پر آنکھوں کے آپریشن کے بعد انہیں ہزار روپے فی کس بھی دیے گیے تاکہ وہ اپنی صحت کیلیے پھل فروٹ بھی خرید کر سکیں انکا مزید کہنا تھا ایسے فلاحی پروگرام جاری رکھیں گے تاکہ غریب اور مستحق افراد کے دکھ درد کو محسوس کیا جاسکے یونین کونسل 8 اور وارڈ نمبر 4 میں فری آئی کیمپ کے موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں محمد عمار بھی موجود تھے انہوں نے بھی ایسے فلاحی کاموں کے ساتھ دینے کی یقین دیہانی کروائی