• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

27 فروری کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ووٹ اور نوٹ چور حکمرانوں کے خلاف مارچ سے پہلے کوئک مارچ کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے

Jan 7, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ 27 فروری کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ووٹ اور نوٹ چور حکمرانوں کے خلاف مارچ سے پہلے کوئک مارچ کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے جو ظالم و جابر اور نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ 27 فروری 2022 کے تاریخی احتجاجی مارچ میں مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے عوام،کسان،مزدور،جیالے کارکنان سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ بھرپور شرکت کرکے کھلاڑی وزیراعظم کو پویلین کی راہ دیکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مزار قائد کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی قیادت قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے نواسے،شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور مرد حر آصف علی زرداری کے لخت جگر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بذات خود کریں گے اس لیے اس مارچ میں عوام کا سمندر امڈ آئے گا جس کی بدولت جعلی حکمرانوں کی ابھی سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور خوف کے مارے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےصدر مخدوم سید احمد محمود، چیف کوارڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے جیالے کارکنان و پارٹی عہدیداران کو 27 فروری کے حوالے سے لانک مارچ کی بھرپور تیاریوں کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے متحرک و جیالے کارکنان اور پارٹی عہدیداران لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے ابھی سے بڑے پرجوش ہیں