بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) پبلک ہیلتھ کاٹھیکیدار سٹرک اکھاڑ کررفوچکر چارماہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ لوگوں کے گھروں میں باتھ روم ابل پڑے رہی سہی کثربارش نے پوری کردی عوام الناس کوگھروں سے نکلنے اورجانے میں شدیدمشکلات کاسامنا ایکسین پبلک ہیلتھ کواہل محلہ کی طرف سے درخواستیں دینااوربارباریاددہانی کروانے کے باوجود سٹرک کی تعمیرشروع ہوسکی تفصیل کے مطابق عوامی کالونی گجرچوک کے قریب پبلک ہیلتھ بی کیٹگری کے ٹھیکیدار ایوب عنصر کوادارہ کے افسران کی آشیربادسے20 لاکھ روپے میں 4 ماہ قبل400 فٹ سٹرک پرٹف ٹائل لگانے کاٹھیکہ دیاگیاتھاٹھیکیدار ایوب عنصر نے چارماہ قبل میٹل روڈ اورگٹروں کوتوڑ پھوڑ کرسٹرک کوآثارقدیمہ کاشکاربنادیااورکام چھوڑ کرغائب ہوگیاجس کیخلاف متعدد باراہل محلہ نے ا یکسین پبلک ہیلتھ کے پاس پیش ہوکرٹھیکیدار کیخلاف کام مکمل نہ کرنے اورسٹرک کوادھیڑ کربھاگ جانے کی درخواستیں دیں اور کئی بار یاددہانی بھی کروائی لیکن افسران کے چہیتے ٹھیکیدار نے بجائے سٹرک پرٹف ٹائل کی تعمیرمکمل کرنے کے بچی کھچی سٹرک اورسیوریج سسٹم کوبھی تباہ کردیاجس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے یہاں کے رہائشیوں کے باتھ روم اورگٹر گندے پانی سے ابل رہے ہیں لوگوں کوگھروں میں رہنے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے بارش ہونے کی وجہ سے پورے محلے میں کیچڑ کے ڈھیرلگ گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کاگھروں سے نکلنااورداخل ہوناناممکن ہو گیاہے اہل محلہ نے کمشنربہاولپور، ڈپٹی کمشنربہاولپورسے افسران کے چہیتے پبلک ہیلتھ کے ٹھیکیدار اورمحکمہ کے دیگرقصورواران کیخلاف فوری کاروائی کرتے سٹرک مکمل کروانے کامطالبہ کیاہے۔