بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر محمد نصراللہ ملک نے بارش کے بعد شہر کا دورہ کیا اور نشیبی علاقوں میں موجود بارش کا پانی فوری طور پر پر نکلواکر علاقے کو صاف کردیا۔اس موقع پر میونسپل آفیسر سروسز محمد انصر اور چیف سینٹری انسپکٹر ملک ریاض ہمراہ تھے۔بارش کے پانی کو فوری طور پر صاف کرانے کے اقدام پر اہلیان علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔