• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شوہر کی بیرون ملک روانگی سے قبل خاتون اپنی بیٹی سمیت فرار، کہانی ایسی کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں

Jan 9, 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹی چھن جانے کے خوف سے امریکہ سے واپس بھارت آئی خاتون بیٹی سمیت فرار ہو گئی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں آیا ہے۔ ایک بھارتی نژاد امریکی شہری نے گجرات ہائی کورٹ میں اپنی بیوی کے بچی سمیت فرار ہوجانے کے متعلق درخواست دائر کی ہے، جس میں خاتون کو تلاش کرکے بچی اس سے لے کر آدمی کے حوالے کیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہے کہ یہ میاں بیوی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں رہائش پذیر ہے۔ آدمی آئی ٹی پروفیشنل ہے اور امریکی دفاعی سروسز میں ملازمت کرتا ہے۔ بھارت میں اس شخص کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔ اس نے 2008ءمیں امریکہ میں ہی گجرات کی رہائشی اس خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2016ءمیں بچی کی پیدائش ہوئی۔
خاتون کو مبینہ طور پر ذہنی عارضہ لاحق ہوا، جس پر آدمی نے ڈیلس میں ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کرکے بچی کی حوالگی حاصل کر لی تھی۔ چند ہفتے قبل خاتون کے گجرات میں مقیم والد کی طبیعت خراب ہوئی جس پر دونوں میاں بیوی گجرات آئے اور اب آدمی اپنی بیٹی کو لے کر اکیلے واپس امریکہ جانا تھا تاہم ان کی روانگی سے ایک روز قبل خاتون اپنی بچی کو لے کر گھر سے فرار ہو گئی۔

آدمی نے عدالت میں بتایا ہے کہ اس کی بیوی اپنا اور آدمی کا پاسپورٹ بھی ساتھ لے گئی ہے اور اب وہ اکیلا بھی امریکہ واپس نہیں جا سکتا۔ گجرات ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے اور جسٹس سونیا گوکانی اور جسٹس مونا بھٹ کا کہنا ہے کہ اس کیس کا مقدمہ بچے کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔