• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

Jan 9, 2022

بغداد (نمائندہ خصوصی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ بغداد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل امریکی فوجیوں کے زیر استعمال فضائی اڈے پر کیا گیاجس کیلئے ڈرونز اور راکٹس استعمال ہوئے۔ ڈرونز کو جوابی کارروائی میں دفاعی نظام نے مار گرایا تاہم چار راکٹس امریکی فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جس سے معمولی نقصان ہوا۔حملے میں استعمال ہونے والے دو ایسے ڈرونز داغے گئے جن پر “قائد قاسم سلیمانی کا انتقام” لکھا ہوا تھا۔حملے کے بعد سائرن بجائے گئے اور جوابی کارروائی کے لیے اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹرز نے فضا میں گشت شروع کر دیا۔