ممبئی(نمائندہ خصوصی)نامور بالی ووڈ اداکار کارتک آریان بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
کارتک آریان کے ایک مداح نے حال ہی میں ان سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کس کھلاڑی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔ کارتک نے مداح کے سوال پرکہا کہ مجھے ویرات کوہلی کی سوانح حیات پر کام کرکے خوشی ہوگی۔واضح رہے کہ کوہلی بھارتی کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2017 میں اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام وامیکا کوہلی ہے۔
بھارتی اداکار کارتک آریان نے ویرات کوہلی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
