• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

Jan 11, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہاراشٹرا پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے فون کال موصول ہوئی جس میں کنگ خان کی رہائش گاہ سمیت ممبئی کے مشہور مقامات پر متعدد بم دھماکے کرنے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

بھارتی پولیس کے مطابق فون کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورکا رہائشی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے مزید بتایا کہ جب ہم نے اس شخص گرفتار کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ماضی میں بھی سی ایم ہیلپ لائن اور ڈائل 100 پر نشے میں جعلی فون کالز کرتا تھا۔