• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حریم شاہ نے جن پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنائی وہ کس کے ہیں ؟ ایف آئی اے کے حرکت میں آنے کے بعدٹک ٹاکر نے سچ بتا دیا

Jan 13, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)حریم شاہ کو بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، ایف آئی اے حرکت میں آئی تو ٹک ٹاک سٹار نے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے اسے مذاق قرار دیدیا اور پیسوں کا مالک بھی سامنے آ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہی نہیں اور نا ہی مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی ہے۔حریم نے اپنی گفتگو کو ایک مذاق قرار دیا اور رقم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی اور وہاں میں نے کچھ رقم رکھی دیکھی تو ان کی اجازت سے وہ رقم ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی۔

ٹک ٹاکر کے مطابق جس رقم کو ویڈیو میں استعمال کیا وہ غیر قانونی نہیں تھی، میں یہی بتانا چاہوں گی کہ جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے جب کہ میں امیگریشن کلیئر کرکے لندن آئی ہوں،جس کو کیمروں کی مدد سے چیک بھی کیا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ کے ساتھ ایک اور شخص موجود ہے جس نے خود کو منی ایکسچینج کا ملازم ظاہر کیا اور بتایا کہ یہ پیسہ اس کا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ میں نے حریم کو کال کی تھی جس پر وہ میرے آفس لنچ کے لیے آئیں تو کلائنٹ کا جو پیسہ مجھے ڈیپازٹ کرنا تھا وہ رکھا ہوا تھا جس پر حریم نے مجھ سے ان پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی تھی۔

مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کا پیسہ قانونی ہے، اگر منی لانڈرنگ کرنی ہوتی تو کھلے عام پیسہ ظاہر نہ کرتے، اس پیسے کا ثبوت موجود ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے ان بڑے لوگوں جن میں بزنس ٹائیکون بھی شامل ہیں انہیں پکڑیں جو حقیقت میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔