اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے فی لٹرپٹرول پر 31 روپے57 پیسے تک لیوی اور ٹیکسز عائد کردیئے ہیں ، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116 روپے26پیسےفی لٹرہے جو عوام کیلئے147روپے 83 پیسےفی لٹر میں دستیاب ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق ہائی سپیڈڈیزل پرفی لٹر 31روپے50 پیسےلیوی عائد کی گئی ، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113روپے 12پیسےفی لٹرہے لیکن عوام کیلئےہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹرقیمت 144روپے 62 پیسےمقرر کی گئی ۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول پرفی لٹر 4 روپے90 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل پرفی لٹر 4روپے 13 پیسےڈیلرزمارجن ہے