• Thu. Mar 28th, 2024

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کو ٹریفک شعور و آگاہی و روڈسیفٹی کے بنیادی اصولوں کے بارے میں لیکچرز کا سلسلہ جاری

Oct 8, 2019

(ساہیوال ) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کو ٹریفک شعور و آگاہی و روڈسیفٹی کے بنیادی اصولوں کے بارے میں لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کے زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامرشہزاد چیمہ ضلع بھر کے تمام ریلوے لیول کراسنگ پر جاکر شہریوں کو بریف کر رہے ہیں کہ جن ریلوے کراسنگز پر ریلوے پھاٹک نصب نہ ہیں وہاں دائیں بائیں دیکھتے ہوئےانتہائی احتیاط سے کراس کریں۔اگر ٹرین آرہی ہو تو اپنی سائیڈ پر رہتے ہوئے اس کے گزرنے کا انتظار کریں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلدی میں یا غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئےآپ اپنا جانی و مالی نقصان کروا بیٹھیں۔اس کے علاوہ جہاں پر ریلوے پھاٹک موجود ہوں وہاں پر بھی انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور پھاٹک بند ہونے کی صورت میں اپنی لین میں رہیں تاکہ پھاٹک کھلنے پر گاڑیاں آمنے سامنے ہونے کی وجہ سےٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات نہ ہوں۔خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں ٹریفک بلاک ہو جائے اور اور دوسری ٹرین کے آنے کا وقت انتہائی نزدیک ہو۔جس سے بہت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔شہریوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ پھاٹک بند ہونے کی صورت میں دیگر اطراف سے سے موٹر سائیکل وغیرہ بھی نہ گزارے جائیں بلکہ ٹرین گزرنے کے بعد پھاٹک کھلنے کا انتظار کریں۔