• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ساہیوال واصف یاسین نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

Jan 26, 2022

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ساہیوال واصف یاسین نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 10 گاڑیوں کو بند کر کے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے گاڑی مالکان کو ہدایت کی کہ فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑک پر نہ لائیں۔