ساہیوال( خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسرمد حسین کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے۔اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے باہر والا اڈا پر تمام تجاوزات ختم کروا دیں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کا مقصد عوام کو تکلیف سے بچانا ہے۔ انہوں نے دوکانداروں اور رہڑی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ از خود تجاوزات ختم کردیں تاکہ خریداری کیلئے آنے والے صارفین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی کمرشل مارکیٹوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔