اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے سٹوریج کی جگہ دینے کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو دو عمارتوں میں جگہ دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے جس میں نیشنل الیکٹرانک کمپلیکس اور پی سی ایس آئی آر کے گراونڈ فلور کی پیشکش کی گئی ہے ، وزارت سائنس کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن جس عمارت کو چاہے ووٹنگ مشین سٹوریج کیلئے استعمال کر سکتاہے ۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھنے کیلئے جگہ کا معاملہ، وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو پیشکش کر دی
