• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ڈی ایم اجلاس، اہم رہنما ناراض ہوکر چلے گئے

Jan 26, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں جے یو پی کے رہنما شاہ اویس نورانی ناراض ہوگئے اور اجلاس چھوڑکرچلےگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اویس نورانی سے سوال کیا گیا کہ اجلاس میں کن سفارشات پراتفاق ہوا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اویس نورانی کا کہنا تھا کہ کسی تجویز پر عمل نہیں ہورہا۔ میری باری ہی نہیں آئی ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنےپراتفاق کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم نےصدارتی نظام،سٹیٹ بینک ترمیمی بل اورمنی بجٹ کومستردکردیا ہے۔پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کانفاذخطرناک ثابت ہوگا، صدارتی نظام ملکی تشخص پروارتصورہوگا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تبدیلی پربل کوواپس لیاجائےگا۔