• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بینظیر انکم سپورٹ / احساس کفالت پروگرام بہاولپور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سہ روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

Jan 26, 2022

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) بینظیر انکم سپورٹ / احساس کفالت پروگرام بہاولپور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سہ روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بی۔آئی۔ ایس۔پی۔ ہیڈ کوارٹر اسلام آبا د محترمہ تنویرکیانی ڈائریکٹر ٹریننگ ، سید عنایت شاہ ، حسیب کیانی نے “Behaviour Change” کے موضوع پر ٹریننگ کروائی ۔ اس سہ روزہ ٹریننگ میں BISP ضلع ساہیوال ، ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع ملتان اور ڈویژن بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراور اسسٹنٹ کمپلینٹ صاحبان نے شرکت کی ۔ ٹریننگ کے آخری روز شیخ محمد امین زونل ڈائریکٹربینظر انکم سپورٹ پروگرام ساوتھ پنجاب، مقدس تنویر چیمہ ڈویژنل ڈائریکٹر ملتان اور چوہدری اطہر حسین اسسٹنٹ ڈائیریکٹر تحصیل یزمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ٹریننگ محکمہ کے آفسران کے لیے نہایت مفید ہوتی ہیں جس سے انکے کام کرنے کا مورال بڑھتاہے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کو احساس کفالت پروگرام کی تمام تر سہولیات سے روشناس کروانا آسان ہوجاتا ہے جوکہ ہمارا اولین فریضہ ہے۔اس دوران شیخ محمد امین زونل ڈائریکٹربینظر انکم سپورٹ پروگرام ساوتھ پنجاب، مقدس تنویر چیمہ ڈویژنل ڈائریکٹر ملتان نے ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء میں اسنادبھی تقسیم کیں ۔ بعد ازاںچوہدری اطہر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت یزمان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔