بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)فن پہلوانی پنجاب کا سب سے مقبول کھیل ہے اسے جیپ ریلی کے موقع پر سپورٹس پروگرامز میں شامل نہ کرنا پنجاب کی عوام کے ساتھ ساتھ پہلوانوں سے بھی سر اسر نا انصافی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور سہیل احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کھیلوں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور سپورٹس کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے لیکن مقامی سطح پر فنڈز کی عدم دستیابی سے سپورٹس مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر سپورٹس اور سیکرٹری سپورٹس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز خرد برد کر نے میں جولوگ ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائیاور مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی جائے کہ گزشتہ 15 سال سے جیب ریلی کے موقع پر ہونے والے سپورٹس مقابلہ جات بلخصوص فنِ پہلوانی کے مقابلا جات کا انقعاد کرایا جائے تاکہ ملک بھر سے آنے والے شائقین اپنے من پسند کھیل کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے کمشنر بہاول پور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے بھی اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پ سعید الرشید اور دیگر پہلوان بھی موجود تھے۔