بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی قماربازوں،منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںاور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار،دائوپرلگی رقم،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پربہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ سٹی یزمان پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حسنین ، بلال، یوسف،ذیشان ، ہاشم اور فیاض کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی رقم 7900 روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سمہ سٹہ پولیس نے ملزم طارق کو گرفتارکرکے قبضہ سے30 لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ ڈیراور پولیس نے منشیات فروش ملزم سلطان کو گرفتار کر کے 1250گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس تھانہ بغداد الجدید، صدر بہاولپور اور سٹی یزمان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان طارق ، محمد علی ، ارشاد اور اعظم کو گرفتار کر کے قبضہ سے 03 عددپسٹل30بوراور 01 عدد ریوالور 32 بور برآمدکرلیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز نے ملزمان عبد الحکیم اور عمر کوعارضی رہائش ، بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔