• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ صدر یزمان کی کامیاب کارروائی

Jan 26, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ صدر یزمان کی کامیاب کارروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میںملوث کاملی گینگ کا سرغنہ02ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے سے زائدمالیتی کے10عدد موٹر سائیکل برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ، دوران واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ صدر یزمان کی سربراہی میںتفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملوث کاملی گینگ کے سرغنہ کو02 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں سرغنہ محمد کامل ، اور ساتھی نادر علی اور غلام رضا شامل ہیں۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ سٹی یزمان کے علاوہ ضلع بھر میں سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 03پسٹل30 بور بھی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیتی کے 10 عدد موٹر سائیکل برآمدکرلیے، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ صدریزمان پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ صدر یزمان پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے صدر یزمان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے ہیں۔