• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ، شاہ محمود قریشی

Jan 27, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کےمتوقع دورہ چین سےمتعلق کہا کہ وزیر اعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سے مثالی نوعیت کے تعقات ہیں جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، وزیر اعظم اپنے دورہ چین میں چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر چین ک قیادت سے رابطہ کریں گے ، ہماری خارجہ پالیسی کا فوکس ، اقتصادی سفارتکاری پر ہے ،سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں ۔