بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت سکول ایجوکیشن کی 3 ترقیاتی سکیموں، ہائیر ایجوکیشن کی 2 ترقیاتی سکیموں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری (CDP-III)کے تحت ایک ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی۔ ان ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت مجموعی طور ر 30.219ملین روپے ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد دانش، ایکسیئن بلڈنگ محمد نثار، ڈی ای او ایجوکیشن نصیر احمد، ایکسیئن انہار اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں۔