• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و صدر بہاول پور بزنس فورم سید ظفر شریف کی جانب سے بہاولپور کی اعلی معیار صفائی کے اعتراف اور پاکستان کی اوّل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حصول پر کمپنی افسران اور سینیٹری سٹاف کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Jan 27, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و صدر بہاول پور بزنس فورم سید ظفر شریف کی جانب سے بہاولپور کی اعلی معیار صفائی کے اعتراف اور پاکستان کی اوّل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حصول پر کمپنی افسران اور سینیٹری سٹاف کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبران مسز بشریٰ انجم،انجینئر شارق اختر، انجینئرافتخار حیدر،انجینئر اکبرخان،سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید عابد رضوی،سید عمران رضوی،وسیم اقبال قریشی،کمپنی افسران اور سینیٹری سٹاف بھی تقریب میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور سید ظفر شریف نے فیلڈ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینیٹری سٹاف کو نقد انعام اور پھولوں کے تحائف جبکہ کمپنی مینجمنٹ کو بہترین ٹیم ورک کے اعتراف میں تعریفی شیلڈزسے نوازا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور  میں صفائی کا معیار اور ٹیم ورک بہت شاندار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسطرح کی تقاریب کا انعقاد شہر کی خدمت کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ان میں مزید بہتر کام کرنے کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔صدر بہاولپور بزنس فورم سیدظفر شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ بہاولپور پاکستان کا سب سے صاف ستھرا شہر ہے اور اس اعزاز کا سہرا انہی ورکرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کا ہر شہری ان ورکرز کا احسان مند ہے جو سخت موسمی حالات کے باوجود ہمارے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے سینیٹری سٹاف صحیح معنوں میں ہمارے ہیروز ہیں۔سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کمپنی سینیٹری سٹاف کے اعزازمیں تقریب کے انعقاد پرصدر بہاولپور بزنس فورم سیدظفر شریف شکریہ ادا کیا۔