بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) انجمن ہاشمیان پاکستان بہاولپور کا اجلاس زیر صدارت صدر آصف ہاشمی منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست و بانی انجمن ہاشمیان پاکستان سید مجید ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انجمن ہاشمیان پاکستان کی تنظیم سازی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہاشمی برادری کو منظم کیا جائے اورایک موثر اور مضبوط پلیٹ فام کی تشکیل دیکر ہاشمی برادری کے مسائل کو حل کیا جائے۔اجلاس میں بانی مجید ہاشمی کی انجمن ہاشمیان پاکستان کیلئے کی جانے والی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف ہاشمی نے کہا کہ انجمن ہاشمیان پاکستان کے پلیٹ فام سے ملک بھر میں پھیلے ہاشمی برادری کے افراد کو اکٹھا کیا جارہا ہے اس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری آصف شاہ،نائب صدر جعفر ہاشمی،مخدوم کلیم اللہ ہاشمی،شمس العارفین ہاشمی،حامد ہاشمی،نبیل ہاشمی،راشد ہاشمی،ماہن ہاشمی،عمران ہاشمی،کاشف ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔