بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) حجام جان محمد جعلی حکیم نے استرے قینچیاں تیز کر کے عوام کی کھال اتارنے لگا،ژوب مشین اور اسٹرائیڈ کا بے دریغ استعمال ،بہاولپور کے مختلف علاقوں میں انسانی زندگیوں سے کھلواڑ ،جعلی حکیم
نہ ہو تو جعلی ڈسپنسر کاشف سانگھی،اور ضیاء اللہ ڈیپال بھی چیر پھاڑ کر دیتے ہیں،نشان دہی کے باوجود محکمہ ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان،خبریں شائع ہوتے ہی نائی جان محمد بپھر گیا اور صحافیوں کو مقدمات میں پھنسانے اور اخبارات بند کروانے کی دھمکی دے ڈالی،وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بہادر پور کا رہائشی نان کوالیفائیڈ،جعلی و دو نمبر حکیم جان محمد نائی نے ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں چوک نادر شہید،نواں کوٹ،دھوڑ کوٹ،میرانہ چوک،شاہی والا ،پل 42 ہزاری،کھتڑی بنگلا یزمان،کھاکھی چوک اور دیگر علاقوں میں سیرانی دواخانہ کے نام سے حکیم سلیمان خان کے نام سے موت کی دوکانیں بنا کر اتائیت کا بازار گرم کر رکھا ہے جہاں پر ہفتہ کے مختلف دونوں میں ژوب مشین لگا کر سٹیرائڈز اور نیلی پیلی ادویات دے کر عرصہ دراز سے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس سے مریضوں کے گردوں کو تباہ کر کے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں نشان دہی کے باوجود محکمہ ہیلتھ،ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب اور خفیہ اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی،جبکہ جعلی حکیم کے خلاف خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کو مقدمات میں پھنسانے اور اخبارات بند کروانے کی دھمکیاں دے ڈالی بہاولپور کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب، چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن،سی ای او ہیلتھ اور خفیہ اداروں سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حجام جان محمد جعلی حکیم نے استرے قینچیاں تیز کر کے عوام کی کھال اتارنے لگا،
