• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کا تیسرا رائونڈ مکمل

Jan 30, 2022

کراچی۔29جنوری (غلام مصطفے عزیز):نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کا تیسرا رائونڈ مکمل ہوگیا، سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے 54 رنز کا آسان ہدف 16.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،عبید اللہ 28 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن کی پوری ٹیم 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔اسد نعیم اور اویس زبیر نے تین، تین جبکہ حسنین عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 118 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد عمر نے 30 رنز بنائے۔فائق علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔خان ولی اور عدنان احمد 37، 37 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔قاسم احمد نے 3 جبکہ محسن ملک اور عبدالرحمن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کے پی نے سندھ کو 40 رنز سے ہرادیا۔187 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ تیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔احسان خان نے 54 رنز بنائے۔ جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کے پی نے اکبر علی کے 69 اور عطاااللہ کے 45 رنز کی بدولت مقررہ تیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔احسان خان اور غلام احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔