• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمررسیدہ شہری کی مساج پارلر میں ہی برہنہ حالت میں موت ہوگئی

Jan 30, 2022

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک عمر رسیدہ برطانوی سیاح مساج پارلر میں مساج لیتے ہوئے برہنہ حالت میں ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 70سالہ پنشنر تھائی لینڈ کے شہر پاتایا کے ریڈ لائٹ ایریا میں واقع ایک مساج پارلر میں مساج لے رہا تھا کہ میز پربرہنہ لیٹے ہوئے اس کی جان نکل گئی۔
رپورٹ کے مطابق 39سالہ ’مس اورایا‘ نامی خاتون اس برطانوی شہری کا مساج کر رہی تھی۔مس اورایا نے اس عمر رسیدہ کسٹمر کی حالت اچانک بگڑنے اپنے ساتھی عملے کو مدد کے لیے بلایا۔عملے کا کہنا ہے کہ ”اس آدمی کی سانس رک گئی تھی۔ ہم نے سی پی آر دیا مگر اس کی سانس بحال نہ ہوئی، جس پر نے اس کی لاش کو تولیے سے ڈھانپ دیا۔ طبی عملے نے آ کر اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا اور اس کی لاش ہسپتال منتقل کر دی۔“