• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہنازگل کو گلے لگا کر سلمان خان بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رہ سکے، روپڑے

Jan 30, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور اداکارہ شہناز گِل انجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی یاد میں گلے لگ کر رو پڑے۔

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے میزبان سلمان خان بھی سدھارتھ کی یاد میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، شہناز گل کے ہمراہ ان کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس 15 کے گرینڈ فنالے کا ‘پرومو’ جاری کیا گیا جس میں سلمان خان اور شہناز گل آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان کے بلانے پر ماڈل واداکارہ شہناز اسٹیج پر آئیں، سلمان خان کے سوال پر شہناز گل نے بتایا کہ وہ دبنگ خان کو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہورہی ہیں۔
بعد ازاں اسٹیج پر ہی سدھارتھ کی یاد میں شہناز گل کی آنکھوں میں آنسو آگئے جس پر سلمان خان نے دلاسے کے لیے انہیں گلے لگایا اور پھر وہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، بعد میں ٹشو کیساتھ دونوں کو اپنی آنکھیں صاف کرتے دیکھا گیا۔