ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی لڑکی کا ہاتھ پکڑے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کی طلاق کو 7 سال کا عرصہ بیت چکا ہے جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں، اداکار کو گزشتہ شب ممبئی کے ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ایک ماسک پہنی لڑکی کا ہاتھ پکڑے نکل رہے تھے۔ہریتھک نے لڑکی کو ہاتھ پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے روانہ ہوئے۔
ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہریتھک کے معاشقے اور لڑکی شناخت پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ہریتھک روشن کی پراسرار لڑکی کا ہاتھ پکڑے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
