• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہیلز، سٹرلنگ کی پاورفل ہٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو روند دیا، درفورڈ 70 رنزرایئگاں

Jan 30, 2022

کراچی، 30 جنوری (غلام مصطفے عزیز)پی ایس ایل میںدومرتبہ کی سابق چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز انتہائی متاثرکن انداز میں کیا اور پشاورزلمی کی ٹیم کو 9 وکٹوں کی شکست سے روند کر رکھ دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پانچویں میچ کے ہیروانگلینڈ سے تعلق رکھنے والے الیکس ہیلز اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پال اسٹرلنگ تھے۔ہیلز جو ناگذیر وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہیں،برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 15.5 اوورز میں فتح سے ہمکنار کردیا، ہیلز نے54 گیندوں پرناقابل شکست 82 رنز بنائے جس میں13 دلکش چوکے اور ایک خوبصورت چھکا شامل تھا۔ رحمان اللہ گرباز نے بھی آئوٹ ہوئے بغیر 27 رنز بنائے،16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے گرباز نے ایک چوکا اور 2 چھکے لگائے۔ اسٹرلنگ جنہوں نے اپنی اننگز کا آغاز وہاب ریاض کی گیندوں پر چار مسلسل چوکے لگا کر کیا تھا بدقسمتی سے 57 رنز بناکر وہاب ریاض کے ہاتھوں ہی رن آئوٹ ہوئے۔25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اسٹرلنگ نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا حالانکہ ہیلز نے82 رنز بنائے تھے۔ الیکس ہیلز کے ساتھ ملکر اسٹرلنگ نے اسلام آباد یونائیٹد کو 9.4 اوورز میں 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔فاسٹ بولر سہیل خان اور لیگ اسپنر عثمان قادر انتہائی مہنگے ثابت ہوئے دونوں تین اوورز باالترتیب 45 اور 41 رنز دئیے۔پشاورزلمی جس نے اپنے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دے تھی اور حسین ظلعت اور شعیب ملک جنہوں نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، آج جلد آئوٹ ہوگئے۔ دو مرتبہ کی سابق چیمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر روایتی انداز میں پشاور کو پہلے بیٹنگ دی دعوت دی تاہم فہیم اشرف نے 2 اور حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے ان کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ ٹام کوہلر کیڈمورصفر،یاسرخان14، حیدر15، حسین طلعت 2 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے اور زلمی کی بیٹنگ ابتداء سے ہی دبائو کا شکار ہوگئی6.1 اوورز میں 35 رنز پر 4 وکٹ کھوچکی تھی۔ لیکن اس کے بعد شیرفین ردرفورڈ نے شعیب ملک کے ملکر ٹیم کو سنبھالا دیا ،دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی 73 رنز کی فائٹنگ پارٹنرشپ قائم کی۔ شعیب ملک 25 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ردرفورڈ نے زبردست فائٹ دیکھائی اورسکور کو 168 تک پہنچانے نے اہم کردار اداکیا۔ شیرفین ردرفورڈ 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے اور3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ بین کٹنگ نے ان اچھا ساتھ دیا اور 17 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔زلمی کے فہیم اشرف نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حسن علی نے بھی اپنے4اوورز میں34 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمدوسیم اور شاداب خان نے باالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ی