• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ گورنگی کی جاندار فتح، ڈسٹرکٹ ویسٹ کو0-2 گول سے شکست

Oct 9, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز)آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ گورنگی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو0-2 گول سے شکست دے دی۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے گول کیپر آصف کو شاندار کھیل کی بنا پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان-ڈاکٹرجنید علی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ کورنگی نے 0-2 گول سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کپتان نعمان خان نے کھیل کے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کھیل کے 57ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑی وسیم اسلم نے فیلڈ گول کرکے اس برتری کو مستحکم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے گول کیپر آصف کو شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے معزز مہمان خصوصی سے کیش ایوارڈ بھی وصول کیا۔ میچ میں ندیم سلطان اور فہد خان نے ریفری کے فرائض انجام دئیے۔ میچ کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کا اسٹیڈیم آمد پر کے ایچ اے وومن ونگ کی پیٹرن عاصمہ علی شاہ، ناہید فاطمہ، لیجنڈ اولمپین حنیف خان، سینئر سپورٹس آرگنائزر نسیم حسین، حیدر حسین سیکرٹری کے ایچ اے سمیت کے ایچ اے عہدیداران نے پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا۔ معزز مہمانان گرامی نے گہری دلچسپی سے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر دل کھول کر داد دی۔ بدھ کے روز سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔