بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر میں ماہ صفائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے میونسپل کارپوریشن کے عقب میں بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ویسٹ کنٹینرز فراہم کرنے کی تقریب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بی ڈبلیو ایم سی نعیم اختر ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے خوبصورت ویسٹ کنٹینرز فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور کوڑ کرکٹ بروقت تلف کرنے میں بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر نے بتایا کہ 400 نئے ویسٹ کنٹینرز تیار کرائے گئے ہیں جس میں صفائی کے حوالہ سے پیغامات بھی درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکلرروڈ، دیگر اہم سڑکوں اور شہر کے مختلف مقامات پر نئے ویسٹ کنٹینرز رکھے جائیں گے تاکہ صفائی کے انتظامات میں مزید بہتر ی آ سکے۔