بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی کامیاب کارروائی،مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث صابری چنڑ گینگ کا سرغنہ03ساتھیوں سمیت گرفتار، 06 لاکھ روپے سے زائدمالیتی کے سرقہ شدہ مویشی برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ جدید کی سربراہی میں تفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے مویشی چوری کے متعددمقدمات میں ملوث صابری چنڑگینگ کے سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں سرغنہ محمد صابر عرف صابر چنڑ،اختر، مکی اور اعجاز شامل ہیں۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ نوشہرہ جدید کے علاوہ لودھراں اور ملتان میں سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 02پسٹل30 بوراور 02 عدد ریوالور 32 بور بھی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر06 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کے سرقہ شدہ مویشی برآمدکرلیے، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔