• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فخر زمان قلندرز کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

Jan 31, 2022

کراچی، 31 جنوری(غلام مصطفے عزیز)فخر زمان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت لاہور نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور کی جانب سے سنچری کرنے والے دوسرے بیٹر ہیں ،اس سے قبل کرس لن نے بھی لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری اسکور کی تھی۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف پاکستان سپر لیگ میں 1500 رنز مکمل کیے، انہوں نے یہ کارنامہ 52 اننگز میں انجام دیا۔فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں1500مجموعی رنز بنانے والے چوتھے کرکٹر ہیں۔ان سے قبل بابر اعظم، کامران اکمل اور شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ فخر نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی، وہ پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔یادرہے کہ کامران اکمل نے ٹورنامنٹ میں3، شرجیل خان نے2 سنچریاں اسکور کیں تھیں جبکہ کولن انگرم، کیمرون ڈیلپورٹ، رائلی روسو، کرس لن اور عثمان خواجہ ایک ایک سنچری کرچکے ہیں۔