کراچی، 31 جنوری(غلام مصطفے عزیز)ایچ بی ایل پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں کراچی کنگز مسلسل تیسری شکست دے دوچار ہوگئی ہے۔پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی ٹیم اور مداح دونوں ہی پہلی جیت کے منتظر ہیں۔کراچی کنگز اب تک ملتان سلطانز سے 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 8 وکٹوں اور لاہور قلندرز سے 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ روز ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کے شاندار کھیل کی تعریف کی اور لکھا کہ کراچی کے کھلاڑیوں کو اٹھنے کی ضرورت ہے، یہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی جیت تک اینتھم سے محظوظ ہوں۔