کراچی، 31 جنوری(غلام مصطفے عزیز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کرونا سے صحتیاب ہوگئے، تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنیں گے،حسان خان سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئر شاہد آفریدی کا کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد وہ ہوٹل میں بائیوسیکیور ببل میں چلے جائیں گے۔سابق کپتان تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنیں گے، گزشتہ دنوں پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل اسٹار کرکٹر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث آفریدی گھر میں آسولیشن مکمل کررہے تھے۔اس سے قبل گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل رائونڈر شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔یاد رہے کہ اپنا آخری پی ایس ایل کھیلنے والے آل رائونڈر شاہد آفریدی کوویڈ19 کا شکار ہونے کے سبب پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو منیجڈ انیورینمنٹ کا حصہ ہیں، لہذا انہیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روز کی آئسولیشن کرنا ضروری نہیں ہے۔پی ایس ایل7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائزڈکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔شاہد آفریدی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے سبب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو منیجڈ انیورینمنٹ کا حصہ ہیں، لہذا انہیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روز کی آئسولیشن کرنا ضروری نہیں ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نیجزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔