ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کی شادی دو طرح کے رسم و رواج کے ساتھ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ، ان کی شادی کیرلہ اور بنگالی دونوں رواج کے ساتھ انجام کو پہنچی تھی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مونی رائے کا تعلق ساؤتھ انڈیا فیملی سے ہے جبکہ ان کے شوہر کا تعلق بنگالی خاندان سے ہے، اس لیے دونوں کے خاندانوں کے رسم ورواج کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیاگیا۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کر دیں جس میں ہلدی سے لیکر شادی تک کی تمام تقریبات کی رسمیں شامل ہیں۔
ہلدی کے موقع پر اداکارہ نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ مہندی کے لیے انھوں نے روایتی پیلے رنگ کے لہنگے کو ترجیح دی۔اگر شادی کے دن کی بات کی جائے تو دن کے وقت میں کیرلہ رسم کے مطابق شادی ہوئی جس میں اداکارہ نے سفید اور سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی اور کیرلہ کی روایت کے مطابق کمر بند اور سفید گجروں کے ساتھ بالوں کو سنوارا، اس کے ساتھ انھوں نے کیرلہ کے روایتی زیور کا انتخاب کیا۔
شام کے وقت میں مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبانیہ کے رسم کے مطابق بنگالی انداز میں شادی کی جس میں وہ ایک روایتی بنگالی دلہن بنی اور بنگالی رسم ورواج کے ساتھ شادی کی تمام رسومات ادا کیں
اداکارہ مونی رائے کی شادی دو طرح کے رسم و رواج کے ساتھ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
