• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

Feb 1, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا اور اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔
سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر حسین نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی ہے۔واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔