• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’’عتیق الرحمان آئے اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ لے جائے‘‘ اداکارہ میرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

Feb 2, 2022

لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عتیق الرحمان کو پیشکش کر رہی ہیں کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو لے جائے۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔
’’میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔‘‘
یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔