لاہور(نمائندہ خصوصی) کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو’کیپٹن آف دی ایئر’ منتخب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرک انفو کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی مختلف کٹیگریز میں کھلاڑیوں کی نامزدگیا کی گئیں تھیں۔ بہترین کپتان کے لیے ویرات کوہلی ،جوئے روٹ سمیت دیگر کپتانوں کو نامزد کیا گیا تھا۔تاہم یہ ایوارڈ بھی بابر اعظم کے نام رہا۔ان کو ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے کپتان منتخب کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
