بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)کشمیریوں نے بحیثت قوم آزادی اور پاکستان سے الحاق کیلئے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ قوت ایمانی،جذبہ جہاد اور صبر و استقامت سے کیا ہے تحریک آزادی کشمیر کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے درندگی اور انسانیت سوز مظالم کی انتہا کردی ہے،بھارتی جنتا پارٹی کی فاشٹ حکومت نے بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35A ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی سازش کی بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 907 سے زائد دن گزر جانے کے باوجود کشمیری عوام کو بدترین لاک ڈاؤن اور ظلم و بربریت کا شکار رکھا،بھارتی فوج کی کشمیر میں بربریت کے نتیجہ میں اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید،50 ہزار سے زائد زخمی،10 ہزار سے زائد لاپتا،7201 حراست نمیں قتل 40 ہزار سے زائد ہجرت پر مجبورایک لاکھ سے زائفد گرفتار11 ہزار سے زائد خواتین کے اجتماعی بے حرمتی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں،ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا ہم سب دامے درمے سخنے کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی سیاسی اور ہر محاز پر حمایت کرتے رہیں گے جماعت اسلامی بہاول پور کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے دفتر جماعت اسلامی میں منعقدہ ” آل پارٹیز کانفرنس” کا اعلامیہ۔کانفرنس میں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی،جے یو آئی،جے یو پی،منہاج القرآن،تنظیم وفاق المدارس،جمعیت اہلحدیث،انجمن معین الواظین،مجلس وحدت المسلمین،اپیکا کے رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاکہ کشمیر کی آزادی معاشی، قومیت یا علاقائیت کا مسئلہ نہیں یہ نظریاتی جنگ ہے۔ ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ بھارت نے پاکستان پر تین جنگیں مسلط کیں اور کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے70سال سے جارحیت کررہاہے مگر عالمی برادری نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں مگرپاکستانی قوم ایک جرأتمندقوم ہے۔ انڈیا کو سمجھ لیناچاہیے کہ یہ قوم اب اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ایک ایک ظلم کا حساب چکائیں گے بھارت کو بہت جلدکشمیر سے عبرتناک شکست کھا کر نکلناپڑے گا کشمیری شہدا قبر میں بھی اپنے جسموں پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لپیٹ کر اترتے ہیں مگر ہمارے حکمران کشمیری شہدا کے خون سے غداری کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کیلئے ایک ریلیف فنڈ قائم کرے تاکہ ہزاروں زخمیوں کے علاج معالجے کا کوئی انتظام کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے بھارتی ظلم و جبر پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اسی یواین او نے مشرقی تیمور، جنوبی سوڈان اور پاکستان کو دولخت کرنے میں بڑی مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ کشمیر پر اقوام متحدہ اندھی بہری اور گونگی ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء عدیل اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جدوجہد آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انشاء اللہ بہت جلد انہیں بھارت سے آزادی نصیب ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید تظہیر الحسن اور سید سعیدالدین نے کہا کہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے کشمیر میں بھارت کے ظلم تشد د کے نتیجے میں ایک لاکھے سے زائد کشمیر ی مسلمان شہید ہوچکے ہیں عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت کو مجبور کیا جائے۔تنظیم وفاق المدارس پاکستان کے صوبائی ناظم مفتی کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے ایک آتش فشاں بن چکاہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے بھارتی فوج نے نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اگر فوری طور پر کشمیریوں کو ریلیف فراہم نہ کی گئی تو بہت بڑا المیہ سامنے آسکتاہے۔منہاج القرآن کے رہنماء مفتی مطلوب احمد اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء قاری ذوالفقار احمد نقشبندی نے کہاکہ حکومت پاکستان منافقت چھوڑ دے، حکومت پاکستان کشمیریوں کی وکالت کر ے یا بھارت سے دوستی نبھائے قائداعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مگر آج تک یہ شہہ رگ ہندوستان کے قبضہ میں ہے۔قائداعظم سے محبت کے دعوے کرنے والے پہلے بانی پاکستان کے فرامین پر عمل کرکے کشمیر کو آزاد کرائیں۔جمعیت علماء پاکستان (ف) کے رہنماء غلام مصطفی شاہد، جمعیت اہلحدیث کے رہنماء مولانا عمران احمد اور ممتاز صحافی ذیشان لطیف نے کہا کہ کشمیر کی آزادی دراصل پاکستان کی تکمیل ہے حکمران دفاع وطن کیلئے کشمیر کاز کو اجاگر کریں۔کشمیر کی آزادی کی خاطر لڑنے والے مجاہدین امت اورپاکستان کے دفاع کی ضمانت ہیں۔حکمران زبانی دعووں کی بجائے مسئلہ کشمیر کوحل کرائیں۔مجلس وحدت المسلمینکے رہنماء سید سکندر عباسی اور اپیکاکے رہنماء حافظ اقبال نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام ہو یا قید و بند کی صعوبتیں،عفت مآب بیٹیوں کی عصمت دری کے واقعات ہوں یا آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کو بیلٹ گنوں اور کیمیکل ہتھیاروں کے ذریعے ان کے چہروں کو بے نور کرنا اور عمر بھر کے لیے ان کے جسموں کو مفلوج کرنا اوران کے گھروں اور جائیدادوں کو خاکستر کرنا اہل کشمیر پر ہندوستان نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کردی ہے۔ نصراللہ ناص نے کانفرنس کا اعلامیہ پڑھ کر سنا یا جس پر تما م شرکاء نے ہاتھ کر اس کی تائید کی کانفرنس کے آخر میں عمر فاروق نے دعا کرائی۔