• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع زکوٰة فنڈ سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس ، صحت کے ادارہ جات،دینی مدارس اور کالجز کے مستحق طالبعلموں و طالبات کو مبلغ 1کروڑ63لاکھ 47ہزار روپے کے زکوٰة فنڈز کے چیک جاری کردیئے۔

Feb 2, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ضلع زکوٰة فنڈ سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس ، صحت کے ادارہ جات،دینی مدارس اور کالجز کے مستحق طالبعلموں و طالبات کو مبلغ 1کروڑ63لاکھ 47ہزار روپے کے زکوٰة فنڈز کے چیک جاری کردیئے۔ ضلع زکوٰة کمیٹی بھاولپور نے پر وقار تقریب کے ذریعے مالی سال2021-22کی دوسری ششماہی کیلئے ضلع بھر کے04 ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زیرتربیت مستحق غریب طلباء و طالبات کی فنی تعلیم و تربیت کے لئے زکوٰة فنڈ سے مبلغ 1کروڑ 17لاکھ 32ہزار روپے جاری کر دئیے گئے ہیں ۔اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مستحق افراد کے مفت علاج کیلئے 22لاکھ60ہزارروپے جاری کر دیئے۔ اسی طرح محکمہ زکوٰة سے رجسٹرڈ دینی مدارس کو 10لاکھ41ہزار، اور سرکاری کالجز میں زیر تعلیم غریب طالبعلموں کیلئے 13لاکھ14ہزار روپے کے چیک جاری کر دیئے گئے۔یہ چیکس وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بہاولپور(میل) میں منعقد کی گئی ایک سادہ سے تقریب میں تقسیم کئے گئے ۔ مہمان خصوصی ملک احمد نواز ننگانہ چیئرمین ضلع زکوٰة کمیٹی بہاولپور ، کے علاوہ محمد آصف اقبال ضلع زکوٰة آفیسر، ممبران ضلع زکوٰة کمیٹی بھاولپور و دیگر معززین کے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب نے غریب اور نادارطلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت اور غریب افراد کے علاج کے لئے زکوٰة فنڈ سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے ۔ تاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب مستحق افراد کی مدد ہو سکے۔